پشاور(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق صوابی اڈہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہو گئے۔موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے لاش اسپتال منتقل کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔