سراوان (ہمگام نیوز) بروز جمعہ کو صبح کے وقت سب و سوران میں واقع گاؤں دولت آباد میں ایک گھر پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری کو نیند کی حالت میں گولی لگنے سے وہ جانبحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سب و سوران کے گاؤں دولت آباد میں ایک گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ علی شہدادزہی ولد سعید نیند کی حالت میں گولی لگنے سے وہ جانبحق ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے سب اور سورن شہر میں واقع دولت آباد گاؤں میں ایک گھر پر حملہ کیا اور مالک کو گولی مار دی جو گھر میں اکیلا آرام کر سو رہا تھا۔
خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔