شال :(ہمگام نیوز) بلوچ آزادی کی تحریک کے اہم شخصیت اور نواب خیربخش مری کے دیرینہ ساتھی، کماش مزار خان مری آج قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ شام چار بجے مشرقی بائی پاس، شال میں ادا کی گئی، جس میں اہل خانہ، دوستوں اور بلوچ سیاسی کارکنوں و قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کماش مزار خان مری، شہید بہارو مری اور ملک نیار حمد کے بھائی تھے اور ان کا خاندان بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جلاوطنی اور محاذ پر گزارا۔ وہ نواب خیربخش مری کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے اور بلوچ تحریک آزادی سے مختلف طریقوں سے وابستہ رہے۔
آپ کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔