نوشکی (ہمگام نیوز) نوشکی سے نامعلوم مسلح گاڈی سواروں نے دو افراد کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم پک اپ گاڈی سواروں نے سفیر احمد اور لیاقت علی ہوٹل پر گھر جاتے وقت موٹر سائیکل سے اتارکر اغواء کرکے لے گئے۔

اغواء ہونے والے مغیوؤں کیشنگی کے علاقے کلی بلغانی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک وہ گھر نہیں لوٹے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغواء کی ایسی آزادانہ کارراوائیوں میں ریاستی ادارے اور اسکی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اکثر ملوث پائے جاتے ہیں۔