Homeخبریںنوشکی میں قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں 5 نوجوان جبری لاپتہ

نوشکی میں قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں 5 نوجوان جبری لاپتہ

نوشکی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز نے الگ الگ اوقات میں چھاپے مار کر پانچ نوجوانوں حق نواز سکنہ کلی مینگل، حامد سکنہ کلی مینگل، جعفر سکنہ کلی جمالدینی، عامر سکنہ کلی شریف خان اور کم عمر یاسین سکنہ کلی شریف خان کو تشدد کرکے حراست میں لیکر جبری طور اغوا کر لیا ہے ـ

 علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو اگست میں مختلف اوقات میں گھروں پر چھاپے مار کر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران فورسز نے گھروں میں موجود افراد کو زد و کوب کیا جبکہ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Exit mobile version