دالبندین (ہمگام نیوز) نوکنڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے نوکنڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء حاجی عبدالسلام کاشانی کا نوجوان بیٹا سمیع اللہ کشانی جاں بحق ہوگیا ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک قتل کے وجوہات معلوم نہ ہو سکے۔