نہبندان ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان آج 20 نومبر 2025ء کو، نہبندان میں ایرانی قابض فورسز نے گاڑی کا تعاقب کرکے اندھا دھند فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں ایک ایندھن بردار گاڑی الٹ گئی جس سے اس کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے ایندھن بردار کی شناخت34 سالہ امید اربابی (صیادی)، ولد محمد سکنہ زابل حال مشهد میں مقیم، بتائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں روزگار کا مکمل فقدان ہے، اس لیے بلوچستان کے شہری اپنا گزر بسر کرنے کے لیے مجبوراً اس فرضی اور خطرناک پیشے تیل کے کاروبار میں لگ جاتے ہیں، اور وہ ہمیشہ ایرانی اور پاکستانی قابض فورسز کے براہِ راست فائرنگ کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔















