نہبندان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات فراجا پولیس فورس نے نہبندان شہر میں واقع سہل آباد چوکی کے قریب ایک مسافر گاڑی پر بغیر کسی اطلاع کے براہ راست فائرنگ کی اور گاڑی میں سوار دو افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔
شہئد ہونے والے ان شہریوں کی شناخت 30 سالہ امیر محمودی (سنجرانی) ولد منصور اور 30 سالہ حسین سارانی راد 30سال ولد سید خان کے ناموں سے ہوئی دونوں کا تعلق سہل آباد نہبندان سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق نہبندان شہر کے فراجا پولیس فورس نے چوکی کے قریب گھات لگا کر ان دو شہریوں کی گاڑی پر بغیر رکے فائرنگ کی امیر اور حسین کو گولیاں لگنے سے وہ موقع پر شہید ہوگئے ۔
واضح رہے کہ ان دونوں افراد کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی پیروی کرتے ہوئے قابض ایرانی پولیس نے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو کوئی واضح جواب نہیں دیا اور یہ الزام لگایا کہ ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
لیکن ذرائع کے مطابق وہ بے گناہ تھے اور انہیں بس اس لیے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ کسی بھی جرم سے بری الزمہ ہو ج
ائیں ۔