نیمروز(ہمگام نیوز)اطلاعات کے رسانک آج نیمروز میں واقع ملیک بارڈر پر طالبان اور قابض ایرانی ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی اس جھڑپ میں ایک ایرانی بارڈر فورسز کے ایک اہلکار کو طالبان نے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس واقعہ کی تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں ایرانی بارڈر فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کی سرحد پر ایران اور افغانستان کی فورسز کے درمیان جھڑپیں اور کشیدگی ہمیشہ پائی جاتی ہے ۔
(تصویر آرکائیو سے)