نیکشہر(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق چودا اکتوبر بروز ہفتہ کی شام کو نیکشہر اور ایرانشہر محور پر ایک گزرنے والی گاڑی پر قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شدید زخمی ہوا جنہیں نیکشہر کے ہسپتال میں منتقلی کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 33 سالہ آصف مامککی ولد احمد علی ہے جوکہ زاہدان زیارت چمگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

  رپورٹ کے مطابق آصف اپنی گاڑی نیکشہر کے محور میں چلا رہے تھے کہ قابض آرمی نے بغیر پیشگی انتباہ کے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی ان کی ٹانگوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

 کہا جاتا ہے کہ وہ گولی لگنے کے بعد دم توڑ گیا تھا اور شدید خون بہہ جانے کی وجہ سے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

 گزشتہ روز آصف کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب اس کی میت کے حوالے کرنے کے لیے نیکشہر گئے اور بروز پیر کو اسے زاہدان شہر میں زیارت چمگ روڈ پر واقع گاؤں “چمگ” میں واقع ان کے آبائی گاؤں نلوکی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔