سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںنیکشہرمسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی فورسز کا ایک اہلکار...

نیکشہرمسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک

نیکشہر( ہمگام نیوز ) رسانک نیوز پیر کے دن نیکشہر سے پانچ کلومیٹر دور ھیتان گاؤں کے قریب منشیات مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں قابض ایرانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے فورسز کے اہلکار کی شناخت “محمد نورا” کے نام سے ہوئی ہے جو زابل کا رہنے والا اور مشہد کا رہائشی ہے۔

 مزید رپورٹ کے مطابق فورسز کی اہلکاروں نے جو پہلے سے نیکشہر موڑ کے قریب سڑک کے کنارے کسی جگہ پر چھپے ہوئے تھے، ایک چلتی گاڑی کو دیکھ کر بغیر وارننگ کے اس پر فائرنگ کی اور انہوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ جسکی وجہ سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے سے اسے قبضے میں لے لیا، لیکن گاڑی پر سوار افراد اس جگہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 واضح رہے کہ اس جھڑپ کے بعد متعدد گاڑیوں اور دیگر فوجی دستے اس علاقے میں کئی گھنٹوں تک سرچ آپریشن کرتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز