نیکشہر(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق نیکشہر کے گاؤں گووء سے دو بلوچ نوجوان جو منگل کی شام سیلاب میں لاپتہ ہوگئے تھے، مقامی لوگوں نے دو دن کی تلاش کے بعد ڈھونڈ نکالے۔

 ان دونوں نوجوانوں کی شناخت 17سالہ جابر بلوچ ولد خدابخش اور 16سالہ احمد شاہ بلوچ ولد مرید کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق منگل کی شام اس گاؤں کے مکینوں کے چار نوجوان سیلاب میں گھرے گاؤں کے گردونواح میں گئے تھے کہ وہ بارش میں پھنس گئے اور ان میں سے دو گاؤں واپس آنے میں کامیاب ہو گئے۔ دیگر دو ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔

 بتایا جائے کہ کپری میں خود گاؤں اور لوگوں کے گھروں کی حالت نازک ہے اور وہ سیلاب کی وجہ سے برے حالات دوچار ہیں ، سرکاری و غیر سرکاری اداروں نے تاحال ان کی کوئی مدد نہیں کی ہے ۔