نیکشہر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر میں واقع اہوراں سیکٹر کے ایک گاؤں بیلٹ بکس کو لے جانے والے ایرانی اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق اس کشیدگی اور تصادم کے بعد اہلکاروں ووٹ کیئے بغیر گورنریٹ واپس چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی ریاستی انتخابات منعقد کیئے گئے تھے لیکن اس الیکشن میں کم عوام ووٹ کاسٹ کرنے گئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے تاریخ میں پہلی بار بلوچستان میں بلوچ عوام ایرانی ریاستی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بلوچ شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔