نیکشہر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کو نیکشہر کے گاؤں اورنگ میں بیٹے اور اس کے والد کے درمیان زرعی زمین کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا ۔

 اس شخص کی شناخت 30 سالہ جابر بلوچی ولد خالد ہے جو اورنگ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق اورنگ گاؤں کے وسط میں جابر کی دکان پر جانے کے بعد جابر کے والد کا اپنے بیٹے کے ساتھ زبانی جھگڑا ہوا اور اس کے بعد جابر کو تین گولیاں مار کر پھر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وہاں سے چلے گئے۔