نیکشہر(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز منگل دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گھ (نیکشہر) سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ان دونوں شہریوں کی شناخت 19سال محمد حسن صدیقی ولد نواب اور 19سالہ کامران صدیقی ولد چاکر ساکن نیکشہر کے گاؤں “چاھان” کے طور پر بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان دونوں گرفتار بلوچ شہریوں کی صحیح حیثیت اور ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔