نیکشہر(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ کو نیکشہر(گھ) کے شہریوں نے صبح تین بجے کے قریب اس شہر میں واقع قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی بیس کے ارد گرد مسلسل فائرنگ کی آواز سنی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر کے عوام نے صبح کے وقت قابض ایرانی آرمی کے بیس کے ارد گرد مسلسل فائرنگ کی آواز سنی ۔ یہ فائرنگ تقریبا پچیس منٹ تک جاری رہا، تاہم ان مسلسل فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں راسک اور چابہار شہروں میں قابض ایرانی فوج اور پولیس پر جیش العدل کے حملوں کے بعد فوجی دستے بالخصوص غیر مقامی لوگ بیس، کیمپ اور تعینات اڈوں سے بہت کم نکلتے ہیں اور اڈے کے اردگرد ذرا سی نظر آنی والی چیز پر فائرنگ کرتے ہیں ۔