نیکشہر (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 3.7 کی شدت کا زلزلہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر (گھ) کے گرد 28 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
ایران کے زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق 3.7 شدت کا یہ زلزلہ سطح زمین سے 28 کلومیٹر کی گہرائی میں محسوس کیا گیا اور اس کے جھٹکے نیکشہر کے کچھ حصوں میں محسوس کیے گئے جن میں آبگاہ گاؤں بھی شامل ہے جو کہ متعدد زلزلوں کا سامنا کرتا رہا ہے۔ اور تقریباً تین ماہ تک آفٹر شاکس محسوس ہوتے رہے ۔
رپورٹ موصول ہونے تک اس زلزلے سے ہونے والے جانی اور دیگر ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔