کراچی (ھمگام نیوز) وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی سربراہ سورٹھ لوہار پر مسنگ پرسنز کی جدوجہد سے دستبردار کرنے کا پریشر دینے کیلے اس کے والد پرائمری اسکول کے استاد ہدایت لوہار کو پاکستانی ایجنسیوں نے دوبارہ نصیرآباد ، سندھ سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔
وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی چیئرپرسن سورٹھ لوہار ، سسئی لوہار ، سہنی جویو اور سندھ سجاگی فورم صدر سارنگ جویو نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اپنے گائوں نصیرآباد سے پرائمری استاد ہدایت لوہار کو ایک بار پھر پاکستانی فورسز نے اٹھاکر جبری لاپتا کردیا ہے۔ جس میں سی ٹی ڈی پولیس لاڑکانہ بھی شامل ہے ۔
رہنماوں نے کہا پاکستانی ایجنسیاں سندھ میں مسنگ پرسنز کی تحریک کو دبانے اور روکنے کے لیئے مسنگ پرسنز کی آزادی کی تحریک چلانے والے کے فیملی ممبرز اور رشتہ داروں کو بھی اٹھاکر جبری لاپتہ کر رہی ہے ۔ یہ انسانی حقوق کی شدید پائمالی ہے۔ جس پر فوراٙٙ سندھ میں سخت احتجاجوں کی کال دیتے ہیں اور جس پر ہم اقوامِ متحدہ سمیت دنیا کے تمام انسانی حقوق کے اداروں سے آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں ۔
یاد رہے کہ آج دوسری بار سندھ کے شہر نصیرآباد سے جبری لاپتہ کئے گئے ہدایت اللہ لوہار ایک پرائمری استاد ہیں ۔ اور انہیں اپریل 2017 میں ایک بار پہلے بھی اپنے اسکول سے اٹھاکر جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ جس کی آزادی کے لیئے ان کی دونوں بیٹیوں سورٹھ لوہار اور سسئی لوہار نے کئی سالوں تک جدوجہد کی تھی ۔ اور اس کے بعد حیدرآباد میں ایک آل پارٹیز کانفرنس میں “وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ” کے نام سے ایک انسانی حقوق کا فورم بنایا گیا تھا ۔ جس کا ڈپٹی کنوینر سورٹھ لوہار کو چُنا گیا تھا ۔ جو بعد میں اس فورم کی کنوینر اور اب چیئرپرسن ہیں۔
سندھی مسنگ پرسنز کی تحریک گذشتہ کئی سالوں سے سندھ سے جبری لاپتہ کئے گئے سینکڑوں سیاسی سماجی اور قومپرست کارکنان کی آزادی کے لئے چل رہی ہے۔ جس کو روکنے کے لئے سی ٹی ڈی حیدرآباد اور پاکستانی فورسز کے مختلف ادارے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی سربراہ سورٹھ لوہار پر سندھ میں آزادی پسند جماعتوں کی مدد کرنے کے الزام لگاتے رہے ہیں اور ان کو اس جدوجہد سے دستبردار ہونے کے لیئے مسلسل حراساں کر رہے ہیں۔
اس مسئلے پر 22 فروری 2023 کو سورٹھ لوہار نے سندھی ادبی سنگت کے سربراہ تاج جویو ،سندھ سبھا کے صدر انعام عباسی، سندھ سجاگی فورم صدر سارنگ جویو اور پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے رہنما اسد بٹ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی۔