واشک ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق واشک کے مشرقی جانب پر واقع علاقہ جھلوار میں ایف سی نے جارحیت کرتے ہوئے بہت سے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

کہا جارہا ہے کہ ایف سی نے چھاپہ مارتے ہوئے بہت سے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر توڑ پھوڑ کیا۔ مقامی زرائع کے مطابق، برائے نام چھاپے کے دوران ایف سی نے گھروں میں موجود صندوقوں اور الماریوں کو توڑ کر بلوچ عورتوں کے کپڑوں کو بھی منتشر کردیا۔ جس کے خلاف جھلوار کے لوگوں نے اس عمل کو اپنی غیرت پر حملہ سمجھ کر احتجاجاً اپنے گھروں سے باہر نکل کر شاہراہوں پر آئے اور راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کا سلسلہ متاثر رہا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں ایف سی کا آپریشن یا چھاپے کے بہانے آئے روز بلوچ گھروں میں زبردستی گھس جاتے ہیں اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتا ہیں۔ اس کے علاوہ، بلوچ قوم کے نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں، عورتوں کو جبراً اٹھاکر اغوا بھی کرتے ہیں۔