واش (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کی شام واش شہر میں واقع ضلع پشتکوہ کے گاؤں گرچان کے قریب قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شدید زخمی ہوا، شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش میں وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت 42 سالہ کامران شاہنوازی ولد صاحبداد ساکن واش ہے ۔   قابل ذکر ہے کہ ضلع خاش شہر کے پشتکوہ کے گاؤں گرچان کے قریب فوجیوں نے بغیر اطلاع کے ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ کھول دی جس سے گاڑی کا ڈرائیور ٹانگ پر میں متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔ خاش ہسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔