وندر ( مانیٹرنگ نیوز ) وندر کے علاقے لکھو بلوچ گوٹھ سیرندہ سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ـ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے لکھو بلوچ گوٹھ سیرندہ کے قریب میں ایکو شاہراہ ، ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع وندر پولیس کو ملنے پر ایس ایچ او پولیسں تھانہ وندر نے ایدھی ایمبولینس سروس کے رضاکاروں کے ذریعے سیرندہ کے علاقے میں پہنچ کر نامعلوم شخص کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے وندر کے سرکاری ہسپتال پہنچایا ـ نا معلوم شخص کا ذہنی توازن خراب بتایا ہے جو کہ کسی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر جانبحق ہوگیا تھا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد نامعلوم شخص کی نعش کو ایدھی کے رضا کاروں کے سپرد کر دیا۔