یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںوڈھ میں پولیس چوکی پر دھماکہ، ایک اہلکار شدید زخمی

وڈھ میں پولیس چوکی پر دھماکہ، ایک اہلکار شدید زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) وڈھ کے علاقے مسجد روڈ پر واقع پولیس چوکی پر دھماکہ ہوا ہے۔ زرائع کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سے زخمی ہونیوالے پولیس اہلکار کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لسبیلہ سے بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز