دوحہ ( ہمگام نیوز )گذشتہ اتوار کو ارجنٹائن کی قومی ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ جیتنے کی خبریں پوری دنیا کے میڈیا کی زینت بنیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا کا میدان بھی ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹ بالر میسی اور ان کی پوری ٹیم کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔
ان تصاویر میں میسی کی ایک ایسی تصویر بھی شامل ہیں جس میں وہ فٹ بال کپ کی جیتی گئی ٹرافی ساتھ لے کر اپنے بستر پر سوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ ٹرافی ہاتھ میں تھامے کافی پی رہے ہیں۔
میسی کو “بلگا” کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے۔ فٹ بال میچ جیتنے کی اتنی خوشی ہے کہ وہ ٹرافی کو سوتےمیں بھی خود سے جدا نہیں کر پا رہے۔
“العربیہ ڈاٹ نیٹ” کی طرف سے شائع کی گئی ایک تصویر میں میسی کو بستر پر سوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقعے پر ٹرافی بھی بستر پرموجود ہے۔ یہ تصویر میسی کے اپنے انسٹا گرام پرموجود ہے۔ اس اکاؤنٹ کے 400 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
کئی ارجنٹائنی میڈیا نے اس تصویر کو منگل کو اپنے صفحہ اول پر شائع کیا۔ حکومت کی جانب سے ٹیم کی تاریخی فتح کی مزید تقریبات کی اجازت دینے کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن لا ناسیون واحد اخبار تھا جس نے اس تصویر کی منطقی وضاحت شائع کی۔
“لا نسیون” نے کہا کہ ارجنٹائن کی سرزمین پر میسی کی پہلی شرکت ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر سے ان کی تصاویر کی ایک سیریز سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس میں شائع کے تھی، جن میں سے سب سے اہم تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر دنیا کو بتانے کے لیے نمایاں کی۔ اس تصویرکے ساتھ میسی نے لکھا کہ فٹ بال کپ کی ٹرافی لینے کا ان کا خواب پورا ہوچکا ہے صبح بخیر۔”