زاہدان( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی الیکشن کی طرح ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ عوام نے ایرانی نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ کرکے بلوچستان میں آویزاں انتخابی امیدواروں کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے کئی شہروں کی طرح مقبوضہ بلوچستان کے کئی شہروں ، ایرانشہر اور زاھدان سمیت مختلف مقامات پر ایسے کئی واقعات پیش آئے جس میں نام نہاد قابض ایرانی انتخابی بینرز بلوچوں کی جانب احتجاجًا جلا دیئے گئے ـ اور عام عوام نے ایرانی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا ـ

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کو قومی غدار قرار دیا گیا ۔ اس کے علاوہ شیراز میں لگے امیدواروں کے انتخابی پوسٹرز مقامی بلوچوں نے پھاڑ کر جلا دیا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عام عوام کی جانب سے اس بات کو دہرایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2022 میں زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں بلوچوں کا جو قتل عام ہوا اس کے زخم ابھی تک تازہ ہیں ہم کس طرح ووٹ دے کر ایران کی قبضہ گیریت کو مضبوط کر سکتے ہیں ۔