Homeخبریںپاکستان کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ

پاکستان کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ

کراچی(ہمگام نیوز) اقوام متحدہ نے سمندری حدود میں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد ملک کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی سمندری حدود بڑھانے کا منصوبہ پاک بحریہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروگرافی نے 2005 میں مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔ جس کے تحت پاکستان نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سمندری حدود میں اپنی حد 200 سے 350 ناٹیکل میل بڑھانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر خصوصی اقتصادی زون کے علاوہ 50 ہزار مربع کِلو میٹر کا اِضافی حصہ بھی پاکستان کے زیرِ انتظام آ گیا ہے۔ اس اضافی سمندر اور اس میں پائے جانے والے وسائل پر پاکستان کا حق ہوگا۔

Exit mobile version