پسابندر(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز جمعہ کو پسابندر میں قابض ایرانی نیوی بحری نے گوتر، پسابندر اور خور کلانی کے مقامات پر بلوچ تیلکش مزدوروں کی ایندھن بردار کشتیوں کا تعاقب کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرکے تشدد کا نشانے بنانے کے ان کی کشتیاں اپنے قبضے لے لیا ۔

 واضح رہے کہ تیل کے کاروبار ان چند کاموں میں سے ایک ہے جس کے لیے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بہت سے بلوچ شہری مناسب اور مستحکم ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے ایندھن برداری کا کام کرنے پر مجبور ہیں اور بعض اوقات حادثات، گاڑیوں کے الٹنے اور براہ راست فائرنگ، آگ لگنے جیسے خطرات سے بھی دوچار ہوتے ہیں۔ جبکہ ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز سے بھی ان کی جان کو خطرہ ہے۔