شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںپسنی میں فش کمپنی کے منیجر کو اغواء کرکے قتل اور لاش...

پسنی میں فش کمپنی کے منیجر کو اغواء کرکے قتل اور لاش پھینک دی گئی

پسنی (ہمگام نیوز) نامعلوم افراد پولیس اہلکار کے بھائی فش کمپنی کے منیجرآنل ابراہیم کوقتل کرکے اسکی نعش قبرستان میں اسکے والد کے قبر کے سرہانے رکھ کر فرارہوگئے،مقتول آنل ابراہیم کو ایک گولی دل کے قریب ماری گئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

تفصیلات کے مطابق پسنی وارڑ نمبر5کے رہائشی پولیس کانسٹیبل کے بھائی مقامی فش کمپنی کے منیجر آنل ابراہیم کو نامعلوم افراد نے گولی مار کرقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کی پسنی کے مقامی قبرستان میں ایک شخص کی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر اسے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو ایک گولی دل کے قریب ماری گئی ہے جس سے اسکی موت ہوئی ہے،پولیس زرائع نے شک کی بنیاد پر بتایا کہ مقتول کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے اسکی نعش کو اس کے مرحوم والد کے قبر کے سرہانے قبرستان میں لاکر رکھ دی گئی ہے اورقبرستان کے اندر مقتول کی موٹرسائیکل بھی پڑی ہوئی تھی جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

 پولیس کے مطابق نعش کے قریب گولی کے خالی خول یا کوئی دوسرئے شوائد نہیں ملے ہیں ،فیملی کے مطابق مقتول آنل ابراہیم گزشتہ روزشام سے لاپتہ تھا اور بارہا فون کرنے کے بعد بھی وہ کسی کی کال بھی اٹینڈ نہیں کررہی تھی،پولیس نے ضروری کارؤائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی دوسری جانب پولیس نے بھی اپنی تفتیش کا آغازکردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز