Homeخبریںپشین ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق،سوراب حادثے میں ایک...

پشین ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق،سوراب حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ+پشین (ہمگام نیوز) پشین میں ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق منگل کو پشین کی تحصیل حرمزئی کے علا قے کلی ادوشت دامن میں واقعہ گنگالزئی ڈیم میں ڈوب کر رفیع اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضرورئی کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں سوراب کے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا ـ خالق آباد کے علاقے آر سی ڈی شاہراہ سوراب پر خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے ویگن نمبر R.0121 سوراب سے زہری جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار جاوید احمد اور نادر علی پسراں خدا بخش ساکنان بپو زہری کو ٹکر مار دی، حادثے کی وجہ سے جاوید احمد زخموں کی تاب نہ لا کر پر موقع جاں بحق جبکہ نادر علی شدید زخمی ہوا جہنیں ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب لایا گیا۔ ویگن کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Exit mobile version