شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںپنجگور،ڈکیتی کے دوران فائرنگ نے ایک اور گھر اجاڑ دیا،شہری خوف و...

پنجگور،ڈکیتی کے دوران فائرنگ نے ایک اور گھر اجاڑ دیا،شہری خوف و ہراس کا شکار

پنجگور( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے پنجگور کے علاقے تار آفیس چتکان میں ایک گھر میں ڈکیتی کی خونی واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مالک مکان عبدالباسط جان بحق بیوی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سٹی ایریا تارافیس میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عبداباسط نامی شخص جاں بحق اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گیا ۔

 پنجگور میں چوری ڈکیتی قتل ؤ غارت کی وارداتوں میں اضافے سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا کہ کوئی واردات نہ ھوپنجگورشہر کے حالات قابل توجہ ہیں سڑکوں کے ساتھ اب گھر بھی محفوظ نہیں رہے عبدالباسط نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عبدالباسط نامی شہری کے جان بحق ہونے اور اسکی بیگم کو زخمی کرنے جیسے افسوس ناک واقعہ نے ہر طرف خوف اور بے یقینی کی کیفیت طاری کردیا ہے ۔

پنجگور جیسے ایک چھوٹے سے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی پے در پے وارداتوں اور پھر انکا کھوج نہ ملنا انتہائی مایوس کن ہے پنجگور میں موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کے واقعات تو روز رپورٹ ہورہے تھے مگر رات کے افسوسناک واقعہ نے پنجگور کی فضا کو سوگوار کردیا ہے کیونکہ عید کو محض 4 دن رہ گئے ہیں اور لوگ خوشی سے عید کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اس طرح کا واقعہ رونما ہونا انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے پولیس کی زمہ داری ہے کہ وہ پنجگور کے امن کو تھس نہس کرنے والے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں اگر حالات اسی طرح غیر یقینی شہری قتل ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹتے رہے تو وہ وقت دور نہیں جب پنجگور کی آبادی کا ایک بڑا حصہ انخلا پر مجبور ہوجائیگا کیونکہ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندہ رہے جہاں زندگی خود سوالیہ نشان بن کر رہ جائے پھر وہ کون ہوگا جو وہاں بیٹھ کر صرف مصیبتوں کو گلے لگانے کے لیے موجود رہے اور سیاسی لوگ انتظارِ میں ہیں کہ کوئی مرجائے کہ ہم جاکر سیاسی تعزیت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز