پنجگور(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق کل برو جمعرات کو پنجگور میں قابض پاکستان کے حق میں ایک ریلی نکالی جائے گی یہ ریلی پنجگور کے ڈی سی ممتاز کھیتران اور اسسٹنٹ کمشنر رضوان کی سربراہی میں نکالی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست اس قدر بلوچ قومی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے کہ پاکستان اب پنجگور میں پولیس اور لیویز اہلکاروں کو سینکڑوں کی تعداد سادہ لباس پہنا کر ہاتھوں میں پاکستانی پرچم دے کر پاکستان کے حق میں ریلی نکال کر نعرے بازی کروائے گا ۔

مزید رپورٹ کے لیویز اور پولیس کو ڈی سی کھیتران نے پابند کر دیا کہ وہ کل جمعرات کے ریلی میں سادہ لباس پہن کر وقت پر ضرور پہنچ کر اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کل کے پنجگور ریلی میں عام بلوچ کی عدم شرکت سے ریاست کو معلوم ہوگیا ہے کہ کوئی نہیں پہنچ سکتا ہے اس لیئے یہ حرکت کرکے پولیس اور لیویز سے اپنا کام کر وا ہے ۔

واضح رہے کہ قابض پاکستان بلوچ قومی تحریک سے اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ وہ کبھی اپنے کٹھ پُتلی ورزا اور دیگر اداروں کے اہلکاروں سے اپنے حق میں نعرے بازی کروا کر عام عوام کو یہ باور کرانے کی ناکام کوشش کر رہا کہ عوام پاکستانی ریاست کے ساتھ ہے ۔