کوئٹہ (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پنجگور کے علاقے میں نامعلوم راہزنوں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس نے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے پیر جھلک کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بختیار نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میںلیکر ہسپتال منتقل کردی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اور شاہ میر کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔