پنجگور (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ سے بلوچ طالبعلم شیردل بلوچ ولد ڈاکٹر صمد کو پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے مذکورہ نوجوان طالب علم کے گھر کو گھیرے میں لیکر گھر پر چھاپہ مارا، قابض ریاستی فورسز نے سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے ۔ گھر میں گھس کر مذکورہ طالبعلم کو جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بتایا جارہاہے کہ لاپتہ طالب علم نے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا تھا اس نوجوان طالب علم کو اس سے قبل پہلے اغواء کیا تھا ریاستی ٹارچر سیلوں میں اذیت کے بعد رہا کردیا گیا ۔ گزشتہ رات ایک بار پھر ریاستی فورسز کے ہاتوں لاپتہ ہوگئے۔