پنجگور (ہمگام نیوز) بونستان میں پاکستان آرمی نے بلوچ ننگ و ناموس کی پامالی کرتے ہوئے بینائی سے کمزور دو معصوم بلوچ فرزندوں کو اغواء کرکے لاپہ کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے بونستان میں چنگی بازار کے مقامی آبادی پر پاکستانی آرمی نے رات گئے دھاوا بول دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے رات کی تاریکی میں بلوچ چادر و چاردیوار کی تقدس کو پاؤں تھلے رونڈ کر گھروں میں گھس گئے اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانا بنایا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی نے بینائی سے کمزور دو معصوم بلوچ فرزندوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جن میں وسیم ولد عبدین اور زاکر رحمت شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی آرمی کے اہلکار گاڈیوں اور موٹر سیکلوں پر سوار ہوکر آئے تھے جنکے ساتھ لیڈی اہلکار بھی شامل تھیں۔