Homeخبریںپنجگور میں دو روزہ کتب میلے کا اختتام، 7 لاکھ کتاب کی...

پنجگور میں دو روزہ کتب میلے کا اختتام، 7 لاکھ کتاب کی فروخت

پنجگور (ہمگام نیوز ) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق پنجگور میں نجی سکول دی اوئیسس اکیڈمی کے تحت دو روزہ کتب میلے کا انعقاد 7 لاکھ کی کتابیں فروخت ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں نجی سکول کے تحت دو روزہ کتب میلے میں 7 لاکھ کی کتابیں فروخت ہوئیں دو روزہ کتب میلے میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لاکھوں روپے کی کتب سیل ہونے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ لوگوں میں کتب دوستی کا رجحان بڑھا ہے۔

واضح رہے کہ پنجگورمیں یونیورسٹی زرعی کالج اور پولی ٹیکنیک کالج کے قیام کے بعد بچوں میں ایجوکیشن سے وابستگی بڑھ رہا ہے خاص کر تعلیم نسوان کافی ترقی کرچکا ہے کتب میلہ میں زیادہ خریداری طالبات نے کی ہیں۔

Exit mobile version