Homeخبریںپنجگور میں مسلح افراد کا منشیات کے اڈے پر فائرنگ

پنجگور میں مسلح افراد کا منشیات کے اڈے پر فائرنگ

پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح افراد نے منشیات کے اڈے پر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں مسلح افراد نے منشیات فروش باسط کے منشیات اڈے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے منشیات کے اڈے میں بھگدڑ مچ گئی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پنجگور کے علاقے خدابادان میں مسلح افراد نے منشیات کے اڈے پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔

Exit mobile version