پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان پنجگور کے علاقے چتکان میں ایک گھر پر قابض ایف سی کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب پنجگور کے علاقے چتکان میں قابض پاکستانی فرنٹیئر کور ایف سی نے ایک گاڑی کا تعاقب کیا ، وہ اپنی بچاو کیلے ایک گھر میں گھس گئی،تاہم فورسز نے شدید فائرنگ جاری رکھا ،جہاں ایک شخص موقع پر جانبحق ہوگیا،مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے، لاش شناخت کیلےسول ہسپتال پنجگور کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔