پہرہ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کی صبح قابض ایرانی پولیس فورسز نے بغیر کسی وارننگ اور روکے پہرہ کے گاؤں دمن میں ایک نجی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ایک بلوچ نوجوان زخمی ہوگیا۔ بعد میں شدید زخموں کی وجہ سے وہ تڑپ کر شہید ہوگیا ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 18 سالہ متین ناروہی ولد ضمیر ساکن رہائشی پہرہ(ایرانشہر) کے نام سے بتائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ متین کو آج صبح 8 بجے کے قریب ایرانشہر شہر سے 25 کلومیٹر دور دمن گاؤں محور میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سڑک پر گاڑی چلا رہے تھے تو فورسز نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے ان پر فائرنگ کھول دی ۔