چابہار (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کو چابہا کے سائبر سپیس ایکٹوسٹ اور انسٹاگرام بلاگرز میں سے ایک کو کنرک سٹی کونسل کے ممبران نے اس وقت حملہ کرکے زخمی کر دیا جب وہ کونسل کے انتظامی علاقے میں ایک کیس کی رپورٹنگ کرنے گیا تھا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 33 سالہ روح اللہ رئیسی ولد حسین کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ چابہار کا رہائشی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق روح اللہ ہفتے کے روز کنرک شوریٰ میں ایک کیس سے متعلق درخواست کی منظوری کے لیے گئے اور درخواست منظور نہ ہونے کے بعد اس نے شوریٰ کے ارکان کی جانب سے ان پر حملہ کرنے پر احتجاج کیا۔

 اس خبر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں نے فوج اور سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور صرف دیکھتے رہے ۔ اور نہ انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔