چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کو چابہار جیل میں قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی۔

 اس بلوچ قیدی کی شناخت 21 سالہ عادل دامنی ولد عبدالحق کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ پیشن کا رہائشی تھا اور چابہار میں رہتا تھا ۔

  رپورٹ کے مطابق عادل کو چابہار میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے تقریباً 9 سال قبل زابل کے ایک شہری کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، جو کہ یہ واقعہ راسک شہر میں ہوا تھا۔

 مزید رپورٹ کے مطابق عادل حراست کے وقت ایک بچہ تھا اور اسے چابہار سٹی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اسے جیل منقتل کر دیا گیا تھا۔

 بتایا جاتا ہے کہ عادل کا خاندان معاشرے کے کمزور طبقے سے ہے اور لوگوں سے مدد مانگ کر وہ مدعی کے اہل خانہ کو رضامندی پر راضی کرنے کے لیے 800 ملین ایرانی تمن جمع کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم مقتول کے اہل خانہ نے رضامندی نہیں دی۔