{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"square_fit":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}

چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو چابہار بزرگ علاقے میں ایندھن بردار کشتی ڈوبنے سے دو سوختبر پانی میں ڈوب گئے، ان میں سے ایک کو مچھلی پکڑنے والے دوسرے کشتی نے بچا لیا تاہم دوسرا سوختبر گزشتہ لاپتہ ہوگیا ۔

 لاپتہ ہونے والے سوختبر کی شناخت 31 سالہ قاسم ولد عبدالغنی ہے جو کہ چابہار کے علاقے بلوچی کا رہائشی بتایا گیا ہے ، تاہم بچ جانے والے سوختبر کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

 واضح رہے کہ ایندھن بردار کشتی ڈوبنے کے بعد قاسم ابھی تک بلوچستان کے سمندر کے پانیوں میں لاپتہ ہے اور اس واقعے کو دس دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک کسی حکومتی ادارے یا غیر سرکاری ادارے نے ان کی تلاش کے لیے کارروائی نہیں کی ہے ۔