چابہار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کو چابہار شہر کی انٹیلی جنس فورسز نے ایک بلوچ سیاحتی و سماجی کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس بلوچ شہری کی شناخت دشتیاری شہر کے گاؤں صدیقزہی سے تعلق رکھنے والے مبین بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ۔
ایران اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہروں کے پھیلنے کے بعد مبین بلوچ نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے چابہار کے پولیس سربراہ سے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کو اس سے قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فون کال کے دوران گرفتار کرنے کی دھمکی دی گئی تھی کہ اگر اس نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔