
چابہار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز سوموار 18 نومبر چابہار کے خمینی اسٹریٹ کوچہ نمبر 5 کے آس پاس کار میں سوار مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 9 سالہ بلوچ بچے کی 17 روز بعد تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔
اس بچے کی شناخت 9 سالہ سردار صابری ولد سلیم ساکن چابہار ہے جو کہ تیسری جماعت کا طالب علم بھی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سردار سکول جا رہا تھا جب اسے ایک سپر مارکیٹ کے سامنے سے گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہتھیار کے زور پر اغوا کر لیا ۔
تاہم اغوا کے بعد اغوا کاروں کی شناخت اور مقصد کے ساتھ ساتھ بچے کی صحت کے بارے میں بھی اطلاع نہیں ہے، اس معاملے نے ان کے گھر والوں کو بہت پریشان ہیں کہ وہ کس حال میں ہے ۔
واضح رہے کہ اس کے اہل خانہ کی جانب سے اس بچے کے اغوا کی شکایت درج کروانے اور اطلاع دینے کے باوجود ابھی تک ایرانی اداروں نے کوئی نتیجہ نہیں نکالا ہے اور سردار کے اہل خانہ اپنے بچے کی صحت کی حالت اور اس کے ٹھکانے کے حوالے سے انتہائی پریشان ہیں۔