چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںچابہار کوسٹل ہائیوے روڈ پر ٹریفک حادثے سے ایک شخص جاں بحق...

چابہار کوسٹل ہائیوے روڈ پر ٹریفک حادثے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

چابہار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج ہفتہ کی صبح، 15 اپریل چابہار برس کوسٹل ہائیوے پر تیل کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ فیولر الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے بریس کوسٹل ہائیوے پر تیل و گیس کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ فیولر گاڑی کو ٹریفک حادثے میں الٹنے کے نتیجے میں آصف پاھنگ جانبحق اور طارق پاھنگ شدید زخمی ہوئے دونوں بھائی ہیں اور فقیر محمد کے بیٹے ہیں ۔

 بتایا جاتا ہے کہ آصف کا چھوٹا بھائی طارق شدید زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، جسے قریبی لوگوں نے امام علی چابہار ہسپتال پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً ایک بجے پیش آیا۔

 واضح رہے کہ چابہار کے مرکز سے بریس تک کوسٹل ہائیوے ایک انتہائی تنگ سڑک ہے جس کے اسفالٹ میں چھوٹے بڑے گڑھے پڑے ہیں اور اس سڑک پر کئی حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز