سنندج(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی میڈیا ہرانا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کردستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں میں سے ایک کے چار ارکان جنہیں فراجہ انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے 23 جولائی 2022 کو ارومیا شہر میں واقع سومای برادوست کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، انہیں ارومیا کی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی۔
ان کرد قیدیوں کی شناخت 28 سالہ محسن مظلوم (معروفی) ساکن مہاباد، 28 سالہ پژمان فاتحی، ساکن کامیاران، “29 سالہ وفا آذربار ساکن بوکان اور 29 سالہ ھژیر فرامرزی ساکن دھگلان سے بتایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، محسن مظلوم کی اہلیہ “جوانا طیمسی” نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ “موت کی سزا مختصر اور منظم عدالت میں جاری کی گئی”، سوشل میڈیا کے اپنے ذاتی صفحہ پر لکھا: “گرفتاری، تفتیش، تحقیق اور کارروائی کے تمام مراحل تک ان کی سزا کا اجراء شکوک و شبہات سے بھرا ہوا ہے۔
مسز طیمسی نے مزید کہا: “یہ چاروں افراد ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک سرکاری دباؤ، ظلم و ستم اور تشدد کا شکار جیل کے اندر رہے ہیں ، سرکاری اداروں نے زندان کے اندر پر شدید تشدد کرکے ان سے جبری اعتراف جرم کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں، سزا یافتہ افراد کے خاندان کے ایک اور فرد نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: “ان افراد کو حراست کے دوران منتخب وکیل تک رسائی دینے سے انکار کیا گیا، ان کے بہت سے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، تاہم، اس سزا کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔” ان کے اہل خانہ اعلیٰ عدالتی حکام میں اس کی پیروی کریں گے۔
اسی رپورٹ کے مطابق “حزب کوملہ کوردستان ایران “، کردستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں میں سے ایک، جس میں زیر حراست افراد پر اس تنظیم کے رکن ہونے کا الزام ہے، نے سیکورٹی اداروں کے قریبی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے جواب میں ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے مذکورہ چاروں زیر حراست افراد کے خلاف الزامات کو مسترد کر دیا اور حراست میں لیے گئے سکیورٹی اداروں کے حالات کے بارے میں خبردار کیا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ان افراد کی گرفتاری کو تقریباً 80 دن گزر جانے کے بعد ان کے جبری اعترافات کا پہلا حصہ ملکی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کیا گیا۔ اس شائع شدہ جبری اعتراف میں، ان شہریوں کو “غیر ملکی جاسوسی خدمات” سے منسلک کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ انہیں “اصفہان کے حساس مرکز” سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل فراجہ انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے ایک اعلان میں ان افراد کے الزامات کو “غیر ملکی سرکار کے لیے جاسوسی” قرار دیا تھا۔
حراست کے دوران ان افراد کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے بارہا انہیں ایرانی حکومت کی منصوبہ بندی کا شکار قرار دیا اور ان کے خلاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کارروائی نہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔