چاغی( ہمگام نیوز )چاغی کے علاقے دالبندین میں مسجد روڈ پر واقع سی ٹی ڈی کے دفتر پر 7 مارچ 2026 کو دوپہر تقریباً 2 بجے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی،

زرائع کے مطابق حملہ آور بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کے بارے میں واضح تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔