دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کی صبح نامعلوم افراد نے دلگان شہر کے علاقے چاہ ہاشم جلگاہ میں واقع زیارت گاؤں میں بلوچ شہریوں اور کسانوں کے کچھے مکانات کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کرکے فرار ہوگئے۔

 رپورٹ کی تیاری تک مالی نقصان کی مقدار کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم درجنوں بلوچ شہریوں کے گھر جن میں زیادہ تر کسان اور دیہاتی ہیں آتشزدگی میں جل کر خاکستر ہوگئے۔

 تاہم ان کچھے مکانات کو آگ لگانے والے افراد کی شناخت اور محرکات کے بارے میں خبر مرتب ہونے تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔