چمن(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلو چستان کے ضلع چمن کے علاقے مردہ کاریز میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بھا ئی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق چمن شہر سے 14 کلومیٹر دور مردہ کاریز کے پہاڑی علاقے میں مٹی سے ٹریکٹر کو لوڈ کرتے ہوئے مٹی کے تودہ دب جا نے والے بھا ئیوں میں سے ایک بھا ئی نعمت اللہ جاں بحق جبکہ عصمت اللہ زخمی ہو گیا ہے زخمی ہونے والے عصمت اللہ کو سول ہسپتال چمن پہنچاکر علا ج و معالجہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔