چمن (ہمگام نیوز) چمن میں مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن اور کوئٹہ شہراہ پر واقع پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

چمن اور گرد و نواح میں پولیس اور ایف سی پر حملے کے واقعات کی زمےداریاں اکثر تحریکِ طالبان پاکستان کی جانب سے قبول ہوئی ہیں تاہم مزکورہ حملے کی زمےداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب تحریکِ طالبان پاکستان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس کی چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے نشانا بناکر ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔