کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل زون کے جنرل سیکریٹری گلستان بلوچ نے سوشل میڈیا پر ایک بْیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کچھ شکست خوردہ نام نہاد کٹھ پتلی طلباء تنظیم کے لوگ، بی ایس ایف کے کارکنوں اور عہدیداروں کو سْیاست سے دستبردار کرنے کیلئے انٹرنیٹ اور دیگر زرائعے سے مختلف فیک نمبر پر کال کرکے کارکنوں کو ڈرا نے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ یہ انکی شکست خوردگی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آپ یہ انرجی اپنے تنظیمی کاموں پر صرف کرتے تو آپ لوگوں کے تنظیم اور قوم کی بھلائی ہوتی، لیکن آپ لوگ یہ انرجی اپنے بھائیوں کے ٹانگیں کھینچنے کیلئے استعمال کر رہے ہو جو کہ انتہائی قابل افسوس عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ناکام حربے کب سے ناکام ہوچکے ہیں، بہتر ہے کہ اپنے کاموں پر توجہ دیں تو آپکے لئے بہتر ہوگی