Homeخبریںچند ہفتہ قبل امتحانی فیس نہ ہونے پر خودکشی کرنے والے ہو...

چند ہفتہ قبل امتحانی فیس نہ ہونے پر خودکشی کرنے والے ہو نہار طالب علم کے والد نے بھی دلبرداشتہ ہوکر خودکش کرلی

خضدار (ہمگام نیوز) چند ہفتہ قبل مقبوصہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکینڈر ائیر کے امتحان میں فیس نہ ہونے پہ دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے والے طالب بنام علم عرفان کے والد غلام رسول بارانزئی نے آج خودکشی کرکے اپنے زندگی کا خاتمہ کردیا ہے ـ

واضح رہے کہ چند ہفتہ قبل خصدار سے خودکشی کرنے والا نوجوان ہونہار ہونے کے ساتھ ایک پوزیشن ہولڈر بھی تھے.
نوجوان نے میٹرک کے امتحان میں 950 اور فرسٹ ائیر کے امتحان میں 550 میں سے 506 نمبر حاصل کرنے والا پوزیشن اولڈر تھا اور سکینڈ ائیر کے امتحانات کے لئے فیس نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا، ذرائع کے مطابق ان کے والد غلام رسول بارانزئی نے بھی آج اپنے بیٹے کی خودکش کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ـ

Exit mobile version